کچھ کام نہیں گبرو مسلماں سے ہمیں

کچھ کام نہیں گبرو مسلماں سے ہمیں
ہے کفر سے کچھ بحث نہ ایماں سے ہمیں
رہنے کے لیے دیر و حرم ہیں یکساں
اک روز سفر کرنا ہے پھر یاں سے ہمیں