دولت نے معاونت جو کی تو کیا کی

دولت نے معاونت جو کی تو کیا کی
طالع نے مساعدت جو کی تو کیا کی
پیری میں نہیں فائدہ کچھ بھی اے شورؔ
دنیا نے موافقت جو کی تو کیا کی