کسی کی تمنا کئے جائیے

کسی کی تمنا کئے جائیے
اسی آرزو میں جئے جائیے


زمانے کے جتنے بھی آلام ہوں
دل ناتواں پر لئے جائیے


اگر ہے یہی شیوۂ دوستی
دیے جائیے غم دیے جائیے