کہ جیسے مرہم سے زخم بھرنا غلط نہیں ہے

کہ جیسے مرہم سے زخم بھرنا غلط نہیں ہے
کسی کے دکھ کا مداوا کرنا غلط نہیں ہے


یہ لوگ کہتے ہیں عشق کرنا بڑی خطا ہے
بلال حبشی سا عشق کرنا غلط نہیں ہے


کسی کے چہرے پہ مسکراہٹ بکھیر دینا
کسی کے دل میں بھی یوں اترنا غلط نہیں ہے


پسند ہے خوبصورتی بھی ہمارے رب کو
سو جان میری طرح سنورنا غلط نہیں ہے


تمہارا وعدہ خلاف ہونا غلط نہیں تو
ہمارا باتوں سے بھی مکرنا غلط نہیں ہے


یہاں محبت کو اور نظروں سے دیکھتے ہیں
ہمارا ہاتھوں پہ ہاتھ دھرنا غلط نہیں ہے


میں جانتا ہوں کہ شوخ جیؔ تم بڑے نڈر ہو
ستم گروں کے ستم سے ڈرنا غلط نہیں ہے