اپنے رنگ میں رنگ دوں گا میں عین تمہیں

اپنے رنگ میں رنگ دوں گا میں عین تمہیں
حد سے بڑھ کے کر دوں گا بے چین تمہیں


اہل قریہ مجھ سے ہیں بیزار بہت
دیتا نہیں کیا میرا سنائی بین تمہیں


دل میں روح میں ہر اک جا میں رکھا ہے
ماتھے پر اور آنکھوں کے مابین تمہیں


جان سے بڑھ کر لوگو ان سے پیار کرو
شیر خدا نے جب ہیں دیے سبطین تمہیں


آ کر شوخؔ کے سینے سے تم لگ جاؤ
ترس رہا ہوں دیکھنے کو میں زین تمہیں