خواہش بے نام سے واقف نہیں
خواہش بے نام سے واقف نہیں
اک نشیلی شام سے واقف نہیں
بہہ رہا ہوں میں تو دریا کی طرح
فرق خاص و عام سے واقف نہیں
فن ترے شعروں میں کیا آئے کہ تو
حافظ و خیام سے واقف نہیں
ہاں وہی دلکشؔ وہی بے آبرو
کون اس بدنام سے واقف نہیں