خوشبو کا بھید

تمام عمر جو پڑھتے رہے بدن کی کتاب
جو کھو گئے ہیں ستارہ مثال حرفوں میں
وہ لوگ
روح کی خوشبو کا بھید پا نہ سکے