درد رتیلی زمینوں میں اتر جائے گا

اور جب خود سے بچھڑنے کی گھڑی آئے گی
ایسا ہوگا کہ ہر اک نقش بدل جائے گا
پھر لہو میں کوئی طوفان نہیں اٹھے گا
درد رتیلی زمینوں میں اتر جائے گا