کھینچے مجھے موت زندگانی کی طرف

کھینچے مجھے موت زندگانی کی طرف
غم خود لے جائے شادمانی کی طرف
تیرا جو کرم ہو تو مثال مہ نو
پیری سے پہنچ جاؤں جوانی کی طرف