کشف

گھور اندھیرے صحراؤں میں
جب میں بھٹکا
اک ٹیلے پر چڑھ کر چیخا
خدایا!!


اک سکتے کے بعد جواباً
ستر بار
اپنی ہی آواز سنائی دی مجھ کو