کیسے اور کیوں نے احتجاج کیا

کیسے اور کیوں نے احتجاج کیا
دو ہی لفظوں نے احتجاج کیا


میرے بازو پہ سر رکھا اس نے
اور تکیوں نے احتجاج کیا


مسئلہ کوئی بھی نہیں سمجھا
اور بہت سوں نے احتجاج کیا


سبز پتے سکوں سے ٹوٹ گئے
زرد پتوں نے احتجاج کیا


وہ ملا بھی تو کچھ منٹ کے لئے
اور گھنٹوں نے احتجاج کیا