ہمارے ناکام تجربوں کی کسی کو کوئی خوشی نہیں تھی (ردیف .. ے)

ہمارے ناکام تجربوں کی کسی کو کوئی خوشی نہیں تھی
ہمیں بزرگوں کی رائیگانی کا غم نہیں ہے تو کیا غلط ہے


ہمیں بڑوں نے یہی کہا تھا کہ لا ہی سچ ہے سو گھر کی چھت پر
کسی جماعت کسی خدا کا علم نہیں ہے تو کیا غلط ہے


کہ سائنسی طور پر بھی دونوں کا کوئی امکاں نہیں سو کہہ دوں
تمہارا ملنا خدا کے ملنے سے کم نہیں ہے تو کیا غلط ہے