کہانی ہے یہ بطخ کی

کہانی ہے یہ بطخ کی
کیا کرتی تھی جو کیں کیں
وہ بطخ بن گئی بکری
تو پھر کرنے لگی میں میں
وہ بکری بن گئی طوطا
تو وہ رٹنے لگا ٹیں ٹیں
یہ طوطا بن گیا بھیڑا
تو چلانے لگا بھیں بھیں
یہ بھیڑا بن گیا چرخا
تو وہ چلنے لگا ریں ریں
یہ چرخا بن گیا باجا
تو وہ بجنے لگا پیں پیں
یہ باجا بن گیا بچہ
تو وہ کرنے لگا چیں چیں
کہانی ہے یہ بطخ کی
جو نیرؔ اس طرح بدلی