کالی رات کا نخرہ دیکھو (ردیف .. ے)

کالی رات کا نخرہ دیکھو
ظالم کیسے اتراتی ہے


تاروں کا کمخواب پہن کے
چاند کو اکثر بہکاتی ہے


تکیے پر سرگوشی رکھ کے
کان کی بالی سو جاتی ہے


زہریلے ناگوں کی سانسیں
رات کی رانی مہکاتی ہے


چاند سمندر میں اترے تو
جل کی مچھلی مر جاتی ہے