کعبہ میں تو صدق اور صفا کو پایا

کعبہ میں تو صدق اور صفا کو پایا
بت خانے میں ناز اور ادا کو پایا
حاصل نہ ہوا کہیں سے دل کا مقصد
جب خود ہی میں ڈھونڈھا تو خدا کو پایا