جو ہے سو پست سب سے عالی تو ہے

جو ہے سو پست سب سے عالی تو ہے
شایان صفات ذوالجلای تو ہے
ناقص ہے ہر اک کمال تیرے آگے
سب کو ہے زوال لا یزالی تو ہے