چلنے کا تو ہو گیا بہانہ تم کو

چلنے کا تو ہو گیا بہانہ تم کو
فتنہ ہے ہر اک طرح اٹھانا تم کو
جاتے ہو عدو کے ساتھ آگے سے مرے
بے آگ کے آ گیا جلانا تم کو