جو چشم غم شہ میں سدا روتی ہے

جو چشم غم شہ میں سدا روتی ہے
ہر لمحہ فزوں اس میں ضیا ہوتی ہے
اشک غم شبیر کا رتبہ دیکھو
یاں اشک کا قطرہ ہے وہاں موتی ہے