جتنی تصویریں تھیں میری
جتنی تصویریں تھیں میری
میری ہر تصویر میں وہ تھی
جتنی تحریریں تھی میری
میری ہر تحریر میں وہ تھی
جتنے میرے رشتے ناطے
میری ہر زنجیر میں وہ تھی
میری ہر اک جیت میں شامل
میری ہر تقدیر میں وہ تھی
سب کچھ پایا اس کی دعا سے
میری ہر جاگیر میں وہ تھی