جس کا دل آپ نے لیا ہوگا خواجہ امین الدین امین 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جس کا دل آپ نے لیا ہوگا خاک میں لے ملا دیا ہوگا ہم کو کیا گر بہار آئی ہے دل وہ غنچہ نہیں کہ وا ہوگا گالیاں غیر سے سناتے ہو ہاں میاں تم سے اور کیا ہوگا مل گیا ہوگا خاک میں جوں اشک تیری آنکھوں سے جو گرا ہوگا