جشن آزادی

جھگیوں پر ٹاٹ کے پردے پڑے تھے
فٹ پاتھ پر قطار پہ قطار ڈھانچے پڑے تھے
کالے پیلے آسیب زدہ چہرے کھڑے تھے
پھٹے پرانے جسم پر لتے پڑے تھے
دھول سے ان کے چہرے اٹے پڑے تھے
ہاتھ خالی
پیٹ خالی
روٹیوں کے لالے پڑے تھے
میرے ملک کے یہ بچے متوالے بڑے تھے
بھارت ماں کی جے کے نعرے لگے تھے
کہ یہ بچے
جشن آزادی منا رہے تھے