فلسفۂ حیات

زندگی کیا ہے
پیار ہے محبت ہے
حسن ہے حقیقت ہے
عشق ہے عبادت ہے
علم ہے دانائی ہے
قلندری ہے سکندری ہے
نعمت ہے اور رفعت ہے
آئنہ ہے سراب ہے
کل ہی کی تو بات ہے
زندگی زندگی سے مل رہی تھی گلے
آج موت سے ہمکنار ہے
زندگی کیا ہے
ایک فلسفۂ‌ حیات ہے