جنگل
جنگل کتنا اچھا لگتا
ہریالی کا سپنا لگتا
جنگل سے ہے جیون دھارا
جنگل ہے دنیا کا سہارا
جنگل لکڑی دوائیں دیتا
تازہ تازہ ہوائیں دیتا
ستھری صاف فضا بھی دیتا
جنگل بادل پانی دیتا
بن میں پکشی پشو بھی پلتے
آزادی سے پھرتے چلتے
جنگل میں ہیں جامن مہوا
تیندو عملی خیر کروندا
شیشم ساگی گوندا سیمل
ستکٹ برگد آم اور پیپل
پیڑوں سے ہریالی ملتی
جیون کو خوشحالی ملتی
آؤ مل کر پیڑ لگائیں
پیڑوں سے ہریالی لائیں