ورثہ

یہ زمیں یہ آسماں
چاند سورج کہکشاں
یہ سمندر ندیاں
ہم کو ورثے میں ملے


یہ وطن کا گلستاں
یہ نگر یہ بستیاں
کتنا اچھا یہ جہاں
ہم کو ورثے میں ملے


اونچے اونچے یہ پہاڑ
یہ گھنے جنگل یہ جھاڑ
جیٹھ پھاگن اور اساڑھ
ہم کو ورثے میں ملے


یہ چمن یہ مرغزار
یہ پہاڑ اور آبشار
پھول مہکاتی بہار
ہم کو ورثے میں ملے