چاند اور تارے سلامت
چاند اور تارے سلامت کہکشاں قائم رہے
یہ زمیں قائم رہے یہ آسماں قائم رہے
یا الٰہی دیش میں امن و اماں قائم رہے
رقص ہستی کے لیے بزم جہاں قائم رہے
حشر تک قائم رہے میرا چمن میرا وطن
اور اس کی یہ بہار جاوداں قائم رہے
یا الٰہی حشر تک مہکیں مرے گلشن کے پھول
بلبلوں کا شاخ گل پر آشیاں قائم رہے
چاند سورج آسماں پر جب تلک روشن رہیں
گلشن ہندوستاں جنت نشاں قائم رہے
کرشن کی بنسی بجے رادھا رہے مدھوبن رہے
پیار کے نغموں میں ڈوبی وادیٔ گلشن رہے