جلا کیوں شمع پر پروانہ آخر
جلا کیوں شمع پر پروانہ آخر
بتائے کیا کوئی دیوانہ آخر
حرم کو کیسے جاؤں شیخ صاحب
پڑے گا راہ میں مے خانہ آخر
کسے ادراک تھا ہوش و خرد کا
جنوں تک رہ گیا دیوانہ آخر
بڑی آتش مزہ تھی تیز آندھی
سلامت رہ گیا خس خانہ آخر
جمیلؔ آذر پرستی کا جنوں تھا
تمہیں راس آ گیا بت خانہ آخر