اسلام

بائیس نومبر: سید سلیمان ندوی کا یوم پیدائش اور یوم وفات

سید سلیمان ندوی

سیرت طیبہ پر دو خوبصورت ترین کتب، سیرت النبی کی تکمیل اور رحمت عالم کی تصنیف کرنے والے سید سلیمان ندوی کا یوم پیدائش اور یوم وفات۔۔۔۔۔۔ سید سلیمان ندوی اردو زبان کے بہترین سیرت نگاروں میں سے ایک تھے ۔ ان کا علمی و ادبی ورثہ اس درجہ بے مثل ہے کہ یہ دھرتی ان پر صدیوں ناز کرے گی۔

مزید پڑھیے

اصحاب کہف کا قصہ کیا ہے؟ ساتویں قسط، مولانا ابو الکلام آزاد کے قلم سے

کہف

اصحاب کہف، جن کا تذکرہ سورۃ کہف میں کیا گیا ہے، بہت سے لوگ ہنوز ان کے بارے میں اس معمے میں مبتلا ہیں کہ یہ کس قوم کے لوگ تھے اور یہ قوم کہاں پائی جاتی تھی۔ نیز ان کا عہد یا زمانہ کونسا تھا؟ اس حوالے سے بہت سے علما اور اسکالرز نے مختلف آراء پیش کی ہیں ، لیکن مولانا ابوالکلام آزادؒ کا نقطۂ نظر نسبتاً صائب تر تھا ، اسی لیے مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ نے بھی ان سے کافی حد تک اتفاق کیا ہے۔ اس خوبصورت ، ایمان افروز قصے کو پڑھیے، مولانا ابوالکلام آزاد کے قلم سے

مزید پڑھیے

اصحاب کہف کا قصہ کیا ہے؟ چھٹی قسط، مولانا ابو الکلام آزاد کے قلم سے

کہف

اصحاب کہف، جن کا تذکرہ سورۃ کہف میں کیا گیا ہے، بہت سے لوگ ہنوز ان کے بارے میں اس معمے میں مبتلا ہیں کہ یہ کس قوم کے لوگ تھے اور یہ قوم کہاں پائی جاتی تھی۔ نیز ان کا عہد یا زمانہ کونسا تھا؟ اس حوالے سے بہت سے علما اور اسکالرز نے مختلف آراء پیش کی ہیں ، لیکن مولانا ابوالکلام آزادؒ کا نقطۂ نظر نسبتاً صائب تر تھا ، اسی لیے مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ نے بھی ان سے کافی حد تک اتفاق کیا ہے۔ اس خوبصورت ، ایمان افروز قصے کو پڑھیے، مولانا ابوالکلام آزاد کے قلم سے

مزید پڑھیے

بچوں کو ان کی کنفیوژن دور کرنے کے لیے سوال کرنے کا حق دیجیے

سوچ

ذرا ذرا سی بات پہ اسلام سے خارج کرنے کی روش نے اب نوجوانوں کو اس حد تک مایوس کر دیا ہے کہ وہ مسلمان ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو خود اسی طرح گریبان سے پکڑ کر اسلام سے باہر دھکا دے لیتے ہیں جس طرح ٹوم کبھی کبھی کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

ربعی بن عامرؓرستم کے دربار میں:ایک بادشاہ کے سامنے مصطفیﷺ کے غلام کی شان

برچھی جس سے عصا کا کام لیا تھا، اس کی انی کو اس طرح فرش میں چبھوتے جاتے تھے کہ پرتکلف فرش اور قالین جو بچھے ہوئے تھے جابجا سے کٹ پھٹ کر بیکار ہو گئے۔ تخت کے قریب پہنچ کر زمین پر نیزہ مارا، جو فرش کو آرپار کر کے زمین میں گڑ گیا۔

مزید پڑھیے

فقیہانہ ذہانت اور احکام کی علتوں کو سمجھنے میں جن کا کوئی ثانی نہ تھا

امام شافعیؒ کے شیخ وکیع بن جراحؒ سے دریافت کیا گیا کہ: کیا ابو حنیفہؒ سے کوئی غلطی ہوئی؟ فرمایا: ابو حنیفہؒ سے کیسے غلطی ہوسکتی ہے جب کہ ان کے یہاں قیاس اور اجتہاد میں ابو یوسفؒ، زفرؒ اور محمدؒ جیسے لوگ موجود ہیں، حفظِ حدیث اور معرفتِ حدیث میں یحیٰ بن زکریاؒ، حفص بن غیاثؒ، حبانؒ اور مندلؒ جیسے لوگ ہیں، قاسم بن معنؒ جو عربی دانی میں اپنی مثال آپ ہیں، داود طائیؒ اور فضیل بن عیاضؒ جو زہد و تقویٰ میں مشہور ہیں۔

مزید پڑھیے

کیا آپ نے تاریخ کے اس  دلیر ترین جاسوس کے بارے میں سن رکھا ہے؟

مجاہد

لشکر کے قلب سے گذرتے ہوئے ا یک سفید خیمے کے سامنے جاپہنچے، جس کے سامنے ایک بہترین گھوڑا بندھا کھڑا تھا۔ انھوں نے جان لیا کہ یہ دشمن کے سپہ سالاررستم کا خیمہ ہے!! چنانچہ یہ اپنی جگہ پر انتظار کرتے رہے،  یہاں تک کہ رات گہری ہو گئی ، رات کا کافی حصہ چھا جانے پر یہ خیمہ کی جانب گئے، اور تلوار کے ذریعے خیمہ کی رسیوں کو کاٹ ڈالا ، جس کی وجہ سے خیمہ رستم اور خیمہ میں موجود افراد پر گر پڑا ، گھوڑے کی رسی کاٹی اور گھوڑے پر سوار ہو کر نکل پڑے۔

مزید پڑھیے

امام زہری کی احادیث پر غیر ضروری اعتراض کیوں؟

احادیث

امام طبری ایک ہی شخص ہیں لیکن حدیث میں جس منہج سے روایات کی چھان بین کی ہے اسی طرح تفسیر اور تاریخ میں نہیں کی ہے کیوں کہ ہر علم کا اپنا معیار اور اصول ہے ۔آپ تاریخی روایات کو حدیث کے اصول پر نہیں پرکھ سکتے ہیں۔ اگر پرکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپنی پوری تاریخ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اور جیسا کہ ڈاکٹر ضیاء اکرم العمری نے لکھا ہے کہ  آپ کا اپنے ماضی سے ناطہ نہیں  رہ سکے گا۔

مزید پڑھیے

مسلمان ورکنگ ویمن کو کن بنیادی اسلامی اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

اگر عورت شریعت کی تمام حدود کی پابندی کرتے ہوئے اور اپنی گھریلو ذمے داریوں کو انجام دیتے ہوئے کسب معاش میں حصہ لے تو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق نہ اس پر پابندی عائد کی گئی نہ ناپسندیدہ قرا ر دیاگیا۔ لیکن اس سلسلے میں شرعی امور جیسے پردہ وغیرہ کی پابندی اور غیر مردوں سے ربط ضبط میں احتیاط لازمی ہے۔

مزید پڑھیے

قرآن میں ہو غوطہ زن اے مرد مسلمان

قرآن

بے شک وہ گھر جس میں قرآن پڑھا جاتا ہے وہ اپنے رہنے والوں کے لیے کشادہ ہوجاتا ہے، اس کی خیر بڑھ جاتی ہے، اس میں فرشتے آتے ہیں اور شیاطین نکل جاتے ہیں۔ اور بے شک وہ گھر جس میں اللہ کی کتاب میں سے کچھ نہیں پڑھا جاتا وہ اپنے رہنے والوں کے لیے تنگ ہو جاتا ہے، اس کی خیر کم ہوجاتی ہے اور فرشتے اس سے نکل جاتےہیں اور شیطان اس میں آنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 14 سے 19