عشق کے افسانے کیا ہیں شرح حسن یار ہے

عشق کے افسانے کیا ہیں شرح حسن یار ہے
آئنے گو مختلف ہیں ایک ہی دیدار ہے


اے تعالیٰ اللہ کیسا عشق کا آزار ہے
دل بھی روشن ہو گیا ہے روح بھی بیدار ہے


سن رہا ہوں ساز ہستی پر سرود سرمدی
بے خودیٔ شوق میں کیا زندگی بیدار ہے