انحراف

اتنی اونچی آواز کس کی ہے
کس نے دستور سے انحراف کیا
اس طوطی کے نقار خانے میں
کس نے زنجیر حبس کو ساز کیا
کون اٹھتا اس جہان سراسیمہ میں
اہل جنوں نے ہی طبل سے آغاز کیا


دن منایا جا رہا ہے
گھر کے باہر
آج میرا عالمی دن ہے
بہت شور و غوغا ہے
اور گھر کے اندر
کولہو کے بیل کی طرح
میں اپنے دائرے میں چل رہی ہوں