ان کو دکھ کہ ہم سے وہ کہتے یہ کیسے ہم غلط تھے

ان کو دکھ کہ ہم سے وہ کہتے یہ کیسے ہم غلط تھے
اس لئے پہلے ہی ہم نے کہہ دیا کہ ہم غلط تھے


وہ خفا ہیں جانے کب سے کیا پتہ کس بات پہ ہوں
فرض بنتا ہے ہمارا کہہ دیں ان سے ہم غلط تھے


تم اشارہ کر تو دیتے کہ نہیں جانا ہے تم کو
روک لیتے ہم تمہیں کہہ دیتے سب سے ہم غلط تھے


ہم کسی بھی طور اس کو ساتھ رکھنا چاہتے تھے
ہم نے معافی مانگ لی ایسے کہ جیسے ہم غلط تھے


ہم لڑیں گے خوب دونوں پہلے تو اک دوجے سے پھر
روتے روتے یہ کہیں گے ہم غلط تھے ہم غلط تھے