کرکٹ کا آغاز کب ہوا۔۔۔کرکٹ کا تاریخی منظرنامہ

تاریخ دان اس بات پر متفق ہیں کہ کرکٹ کے موجد جنوب مشرقی برطانیہ کے بچے ہیں۔ کرکٹ کا بطور کھیل، 1911 میں آغاز ہوا اور اسی سال ڈکشنری نے ایسے "لڑکوں کا کھیل" قرار دیا۔ ایک یہ خیال بھی موجود ہے کہ کرکٹ کو باولز یعنی کٹورے سے اخذ کیا گیا ہے جس کی حفاظت ایک بلے باز کرتا تھا جبکہ دوسرا کھلاڑی اس کٹورے پر نشانہ باندھتا تھا۔ ویلج کرکٹ کا آغاز سترویں صدی کے وسط میں ہوا اور دنیا میں پہلی کرکٹ ٹیم کا نام "کاؤنٹی ٹیم" رکھا گیا جو برطانیہ میں بنی ۔اٹھارویں صدی کے آغاز پر کرکٹ کو برطانیہ میں ایک اہم اور بڑے کھیل کے طور پر سمجھا جانے لگا ۔

1744ء میں کرکٹ کے ابتدائی قوانین بنائے گئے جن کی 1774ء میں ترمیم کی گئی ان قوانین میں ایل بی ڈبلیو،تھرڈ سٹمپ،مڈل سٹمپ اور بلے کی چوڑائی وغیرہ  شامل تھے پھر ان قوانین کے کوڈز تیار کیے گئے جو 1787ء میں "سٹار اینڈ گالٹر" کلب نے لارڈ میں تیار کیے۔ لیکن اب ایم سی سی کرکٹ کے تمام قوانین کی ترمیم کا مالک ہے ۔1760ء تک گیند کو لڑکھکاکر بلے باز کی طرف پھینکا جاتا تھااور بلے باز کے پاس ایک" ہاکی سٹک" ہوتی تھی جو بلے کے طور پر استعمال کی جاتی تھی لیکن 1960 کے بعد گیند بازوں نے گیند لڑھکانا بندکر دیا اور دور جدید کا طریقہ رائج ہو گیا۔ برطانیہ سے پھر کرکٹ شمالی امریکہ میں آئی اور پھر انیسویں صدی کے آغاز میں دنیا کے دیگر ممالک ویسٹ انڈیز، انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں پہنچی۔ کرکٹ کا پہلا انٹرنیشنل میچ 1844ءمیں امریکہ اور کینیڈا کے درمیان نیو یارک کے ایس ٹی جارج کرکٹ کلب میں کھیلا گیا ۔برطانیہ وہ پہلی ٹیم ہے جس نے 1859ء میں غیر ملکی دورہ کیا اور شمالی امریکا سے میچ کھیلے۔ 1877ء میں ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا جو برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے۔ 1889ء سے قبل ہر اُووَر میں چار گیندیں کرائی جاتی تھیں لیکن 1889ء کے بعد پانچ کروائی گئیں اور 1990ء سے اب ہر اور میں 6 گیندیں کروائی جاتی ہیں۔

1960ء سے قبل صرف ٹیسٹ میچز کھیلے جاتے تھے مگر 1960ء میں محدود کرکٹ کا آغاز ہوا جو برطانیہ کی کاؤنٹی ٹیم نے شروع کیا۔ پہلا ون ڈے میچ حادثاتی طور پر کھیلا گیا جب 1971ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا تھا تو بارش کی وجہ سے میچ ایک دن کا رکھا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جو 1901ءمیں بنی تھی اسے یہ آئیڈیا پسند آیا اور یوں ون ڈے کرکٹ کا آغاز ہوگیا۔ ون ڈے میچز کا پہلا ورلڈ کپ 1975ء میں برطانیہ میں شروع ہوا جو ویسٹ انڈیز  نے جیتا۔ اب تک ون ڈے میچز کے 12 ورلڈ کپ منعقد ہو چکے ہیں جس میں سچن ٹنڈولکر نے سب سے زیادہ 2278 رنز بنائے ہیں اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ  نے سب سے زیادہ 71 وکٹیں  حاصل کی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ کا آغاز 2007ء میں ہوا جو انڈیا نے جیتا۔ اب تک سات ٹی 20  ورلڈ کپ ہوچکے ہیں  بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 41 وکٹیں  حاصل کی ہیں اور  سری لنکا کے جے وردنے  نے سب سے زیادہ رنز 1016 بنائے ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی بات کریں تو پاکستان کی تمام کرکٹ پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہوتی ہے جو 1949ء میں وجود میں آیا۔ جس کا ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود ہےپاکستان1952ء  میں آئی سی سی کا ممبر بنا۔ اس وقت پی سی بی کےموجودہ چیئرمین رمیزراجہ ہیں۔ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کی بات کریں تو پہلا ٹیسٹ 1952ء میں انڈیا سے کھیلا گیا یہ ایک سیریز تھی۔ پہلا میچ تو پاکستان نہ جیت سکا لیکن دوسرا  ٹیسٹ میچ پاکستان جیت گیا۔ اگر ہم ون ڈے انٹرنیشنل کی بات کریں تو پہلا میچ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1973ء میں کھیلا اور پہلی فتح پاکستان کو1974ء میں انگلینڈ کے خلاف ملی۔ پاکستان  ون ڈے انٹرنیشنل کا پہلا ورلڈ کپ 1992ءمیں عمران خان کی قیادت میں جیت چکا ہے۔ ون ڈے میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈبھی  پاکستان کے بلے باز شاہد آفریدی کے پاس رہا ہے۔ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان نے 2006ء میں اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جو پاکستان نے باآسانی 5 وکٹوں سے جیتا جبکہ 2009 ءمیں پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ یونس خان کی قیادت میں سری لنکا کو شکست دے کر جیتا تھا ۔پاکستان نے کرکٹ کو بڑے بڑے نام دئے ہیں حنیف محمد، ظہیر عباس،جاوید میاں داد،عمران خان،وسیم اکرم،وقاریونس،سعید انور،شاہد آفریدی،یونس خان، بابر اعظم اور کئی نامور کھلاڑی اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

کرکٹ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اب خواتین کی کرکٹ ٹیمز بھی بن چکی ہیں ان کے بھی ورلڈکپ مردوں کی طرح منعقد کروائے جا رہے ہیں۔ کرکٹ ایک بہترین کھیل ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوانات