ہلال ماہ رمضان دیکھ کر

ماہ رحمت کی خبر کس کے لئے لایا ہے تو
کون تیرا منتظر تھا کس لئے آیا ہے تو


دیکھنے ہوں گے یہ دن تو نے کبھی سوچا نہ تھا
دیکھ وہ منظر جو اس سے پیشتر دیکھا نہ تھا


اب کسی کو آتش دوزخ کا کوئی ڈر نہیں
بارش رحمت میں بھی دامن کسی کا تر نہیں


جب خدا کا ڈر نہیں تو فکر عقبیٰ کیوں رہے
فارغ البالی میں کوئی بھوکا پیاسا کیوں رہے


دیکھ لے اس دور میں ہیں ایسے روزے دار بھی
کھاتے ہیں ہوٹل میں دن بھر کرتے ہیں افطار بھی