دوسری شادی
اک شخص اک مزار پہ روتا تھا بیٹھ کر
میرا بھی اتفاق سے اک دن ہوا گزر
پوچھا یہ میں نے روتا ہے کیوں اتنا زار زار
یہ والدہ کی قبر ہے یا باپ کا مزار
بولا کہ میرے رونے کا کچھ پوچھئے نہ حال
جو شخص اس میں دفن ہے اس کا نہیں ملال
خاوند میری بیوی کا یہ مجھ سے پہلے تھا
بیوی کی دھمکیوں سے یہ گھبرا کے مر گیا
میں رو رہا ہوں یہ تو جہاں سے چلا گیا
اپنی بلا کو میرے گلے سے لگا گیا