حرف غلط

لفظ تنہا کوئی معنی رکھتا نہیں
اپنے معنی کی خاطر
الفاظ کی بھیڑ میں خود کو کھونا پڑے گا
ورنہ حرف غلط کی طرح
صفحۂ دہر سے وہ بھی مٹ جائے گا