ہر وقت سیاست ٹھیک نہیں

ہر وقت سیاست ٹھیک نہیں
بے بات کی حجت ٹھیک نہیں


دیکھو نہ نفع نقصان ابھی
لاشوں کی تجارت ٹھیک نہیں


جب چیخ رہی ہو پانچالی
پانڈو کی صداقت ٹھیک نہیں


ہاتھ ان کے دامن چھونے لگیں
اتنی بھی شرافت ٹھیک نہیں


تم بھی کچھ ٹوٹے پھوٹے ہو
رشتوں کی بھی حالت ٹھیک نہیں


سچ کو سچ انجناؔ لکھ دینا
جھوٹوں سے مروت ٹھیک نہیں