ہمیں اب خواب میں جینا پڑے گا

ہمیں اب خواب میں جینا پڑے گا
یہ سودا تو بہت مہنگا پڑے گا


بدلنا چاہتے ہو رخ ہوا کا
ہوا کے ساتھ بھی چلنا پڑے گا


ابھی سے کیا بتائیں دیکھ لینا
کسی دیوار کا جھگڑا پڑے گا


گھروں کو اوڑھ لینے سے بھلا کیا
گھروں سے دور بھی رہنا پڑے گا


قدم جب لڑکھڑائیں گے تمہارے
وہی رستہ تمہیں سیدھا پڑے گا