ہے گلی سنسان کھڑکی بند رکھ

ہے گلی سنسان کھڑکی بند رکھ
میں یہاں انجان کھڑکی بند رکھ


کیا پتہ کب پار ہو جائیں حدیں
تیز ہے طوفان کھڑکی بند رکھ


میں تو بنجارا ہوں مجھ سے اس قدر
مت بڑھا پہچان کھڑکی بند رکھ


اب ہمارے گاؤں کے معصوم بھی
ہو گئے شیطان کھڑکی بند رکھ