گڈے میاں کا سہرا

گڈے میاں نے باندھا ہے صحرا
دیکھو تو کیسا اچھا ہے صحرا
گڑیا دلہن ہے دولہا ہے گڈا
دولہا دلہن کا پیارا ہے صحرا
پھولوں کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے
محفل میں ساری مہکا ہے صحرا
پھولوں کی لڑیاں پھولوں کی جھڑیاں
خوشیوں کی گھڑیاں لایا ہے صحرا
چاند اور سورج اس پر فدا ہیں
تاروں کو دل سے بھایا ہے صحرا
بچے بھی خوش ہیں خوش ہیں بڑے بھی
خوشیوں کا شاید تحفہ ہے صحرا
گڈے میاں کی شادی رچی ہے
نیرؔ بھی لکھ کر لایا ہے صحرا