فرصت کوئی ساعت نہ زمانے سے ملی میر انیس 07 ستمبر 2020 شیئر کریں فرصت کوئی ساعت نہ زمانے سے ملی بیگانے سے راحت نہ یگانے سے ملی حقا کہ پلک نواز ہے ذات تری جنت انہیں اشکوں کے بہانے سے ملی