فیصلے کی یہ گھڑی ہے

فیصلے کی یہ گھڑی ہے
ٹرین پٹری پر کھڑی ہے


دور واں جو جھونپڑی ہے
شہہ کی آنکھوں میں اڑی ہے


رات ہم کو کھا رہی ہے
تم کو سونے کی پڑی ہے


ہم تری خاطر رکے ہیں
موت تو آ کر کھڑی ہے


وقت بھی اچھا نہیں ہے
ہاتھ میں ٹوٹی گھڑی ہے