ایک صبح کا منظر

ایک بھرے گھر کے آنگن میں
پھول کھلے ہیں
گھاس اگی ہے
گھاس ہری
مخمل جیسی ہے
جس کے اوپر جھوم رہی ہیں
ننھی ننھی اوس کی بوندیں


گھر کے دو مینار کپاسی
جانے کب سے روک رہے ہیں
سپنوں کے شہزادے کو