ایک منظر
سیرالیون کے سمگلرز
ہیروں کی سمگلنگ پر باتیں کر رہے ہیں
شمالی بلغاریہ کے علاقوں سے
عمدہ قسم کا تمباکو آنے والا ہے
لائٹ ٹاور کی سیڑھیوں کے نیچے
جینز کی نیکر میں کوکین کی تھیلیاں چھپا کر
میڈونا واپس جا چکی ہے
بوڑھا لینوس بیٹھا ہے
فوگ لائٹ کی پیلی روشنی میں
لمحہ داڑھی کھجا رہا ہے
ساحل کی ہتھیلی پر
ریت کی انگلیوں میں لپٹی
برہنہ سانسوں کی الجھن پر
رات کا خون سرکتا ہے
نڈھال جسموں کی رومانیت میں
لمس کا سیلن زدہ شور گرتا ہے
سمندر برف کی جھیل میں
تبدیل ہو سکتا ہے
سگریٹ جلانے کا آلا
گیلا پڑ گیا ہے
بائیتھوس
لائٹر ملے گا
اوہ شکریہ