دشمن کو بھی دے خدا نہ اولاد کا داغ

دشمن کو بھی دے خدا نہ اولاد کا داغ
جاتا نہیں ہرگز دل ناشاد کا داغ
فرماتے تھے رو کے لاش قاسم پہ حسین
اولاد سے کم نہیں ہے داماد کا داغ