دوپٹے کی ہوا سے دور رہنا
دوپٹے کی ہوا سے دور رہنا
خدارا واہمہ سے دور رہنا
بھلے تعریف کر دینا غزل میں
مگر تم شاعرہ سے دور رہنا
یہ تیرے حوصلوں کو مار دے گی
دلاسے کی دوا سے دور رہنا
محبت یاد دلواتی ہے نانی
کہا تھا نا بلا سے دور رہنا
غنیمت ہی ہے ویسے ہجر میں بھی
تمہارا اس ادا سے دور رہنا
پہنچ کر شہر ہم بھی سیکھ لیں گے
پرندوں کی صدا سے دور رہنا
مجھے اندھے نصیحت کر رہے ہیں
نظر والی سزا سے دور رہنا