بے خیالی میں ترا امکان رہنے کے لئے
بے خیالی میں ترا امکان رہنے کے لئے
مفلسی میں آ گیا مہمان رہنے کے لئے
آپ کے ارماں کو دل سے کھینچ کر باہر کیا
اب کہاں جائیں گے یہ شیطان رہنے کے لئے
شہر کے حالات سے دو چار ہو کر آ گئے
ڈاکوؤں کے بیچ اب دربان رہنے کے لئے
دن دہاڑے خواب کیوں پلکوں پہ مرنے آ گیا
یہ جگہ ہرگز نہیں آسان رہنے کے لئے
اتنے برسوں بعد پھر کیوں آج ایسا لگ رہا
آ گئے کمرے میں دو انجان رہنے کے لئے
عشق میں آنگن دریچے ڈھونڈھنا مت شازیہؔ
آ گئی ہے جیل میں نادان رہنے کے لئے