دو تصویریں

وہ چھتری کی طرح کھل کر
ملی ہے
گلی میں آج بارش پھر رہی ہے
میں اس کی دھوپ میں
بیٹھا ہوا ہوں
یہ اس کے ساتھ
پہلی جنوری ہے