ڈس ایبلٹی
ایک پھول بگیا میں
میں نے دیکھا ہے جس میں
ایک پنکھڑی کم ہے
باقی سارے پھولوں سے
پر اسے میسر ہے
ایک سا ہوا پانی
ایک جیسے رنگ و بو
ایک جیسا ہی جادو
تتلیاں ہوں بھنوریں ہوں
یا کسی کی نظریں ہوں
اس میں اور اوروں میں
فرق ہی نہیں کرتیں
ہاں مگر مرے پیارے
یہ چمن کا قصہ تھا
آدمی کی بستی میں
اس طرح نہیں ہوتا
پھول روتا رہتا ہے
فرق ہوتا رہتا ہے