دل رو رہا ہے آنکھ میں لیکن نمی نہیں
دل رو رہا ہے آنکھ میں لیکن نمی نہیں
جینے کو جی رہا ہوں مگر زندگی نہیں
اس کو نہ پا سکے جسے چاہا تمام عمر
یوں تو مجھے جہان میں کوئی کمی نہیں
تھا پاس آبروئے محبت تمام عمر
اک بوند بھی پلک سے ہماری گری نہیں
رحمت کا کیا جواب ہے تیری وگرنہ یاں
وہ کون سی خطا ہے جو ہم سے ہوئی نہیں
حیرتؔ لبوں کو سی کے گزاری تمام عمر
اس زندگی سے پھر بھی ہماری بنی نہیں