چاہتے ہو اگر ہنر پورا
چاہتے ہو اگر ہنر پورا
اس میں لگ جائے گا جگر پورا
یا تو ہو جائیں اس میں پورے غرق
یا کریں عشق سے حذر پورا
جانتا ہوں کہ خیر خواہ ترے
تجھ کو رکھتے ہیں باخبر پورا
مشورہ اس مشیر سے مت کر
ہو جو آدھا ادھر ادھر پورا
پھول خوشبو سے بھر گئے باصرؔ
چاند چمکا ہے رات بھر پورا