بے درد لمحہ

بہت بے درد لمحہ تھا
ہمارے درمیاں آ کر نہیں پل بھر رکا جاناں
نہ ہم دونوں سے کچھ پوچھا
نہ اس نے کچھ بھی بتلایا
فقط چھو کر ہمیں گزرا
لہو میں سرسراہٹ سی
زباں میں لڑکھڑاہٹ سی
عطا کرکے بھلا بیٹھا
بہت بے درد لمحہ تھا
بہت ہی یاد آتا ہے